|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام کی بھرپور حمایت اور پذیرائی سے مخالفین پریشان ہیں جسکی وجہ وہ الزام اور تنقید پر اتر آئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جوق در جوق لوگوں کی حمایت اور پی ٹی آئی کے جوش و جذبے سے پی ٹی آئی کے امیدوارن کے جیتنے کے امکانات واضح ہوگئیں ہیں۔

جسکی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ۔ پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ایک اور کامیابی ملی ہے پی ایس پی کالونی کے الائی قومی اتحاد کوئٹہ نے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، مبین خاں خلجی، باری بڑ یچ، محمد آصف ترین کی قیادت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے وارڈ نمبر 5 شفیق بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

الائی قومی اتحاد کی حمایت سے وارڈ نمبر 5 پوزیشن مضبوط ہو گئیں وارڈ نمبر 5 پر پی ٹی آئی کے امیدوار شفیق بھٹی کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے خاص انداز سے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز الیکشن کیمپن میں مصروف عمل ہیں وہ قابل دید و تحسین ہے اور انشااللہ 12 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جیت کا سورج طلوع اور مخالفین کا غروب ہوگا۔