بسیمہ: بسیمہ کے علاقے کرہ گی فیڈر میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی احتجاجی ریلی میں اسکول کے طلبا و طالبات ، اور اساتذہ بھی شریک تھے، بسیمہ میں کرہ گی میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں نے نواحی علاقے کرہ گی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کرہ گی بازار سے شروع ہو کر خاران روڈ سے ہوتا ۔
ہوا ایکسیلینس سکول پہنچ کر مظاہرہ کی شکل اختیار کی احتجاجی ریلی میں اسکول کے طلبا و طالبات ، اور اساتذہ بھی شریک تھے، ریلی کے شرکا نے کرہ گی میں بجلی کا جاری بحران فوری حل کرنے کا مطالبہ کہا انھوں نے ہمیں 24 گھنٹے میں صرف صرف 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس سے ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہیں انھوں نے کہا اگر کرہ گی میں بجلی مسئلہ حل نہیں کیا گیا تھا تو خواتین اور بچوں کے کوئٹہ تک لانگ مارچ کریں گے۔