|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2021

کوئٹہ: ٹی وی ای ٹیTVET’’ سیکٹر سپورٹ پروگرام‘‘ نے منگل کے روز بلوچستان کے علاقے میں کام کرنے والے تکنیکی تربیتی مراکز میں میڈیا کے لئے جامع دورے کا اہتمام کوئٹہ میں کیا۔ تکنیکی تربیتی مراکز نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پروگرام GIZ پاکستان اور NAVTTC کی جانب سے نافذ کیا جا رہا ہے ، جسے یورپی یونین،جمہوریہ جرمنی اور ناروے کی گورنمنٹ مالی اعانت فراہم کر رہی ہیں۔ٹی وی ای ٹی کی جانب سے کوئٹہ میں صحافیوں کے ایک وفدکو تکنیکی تربیتی مرکزجن میں ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمنگلی روڈ اور ٹی ٹی سی سرکی روڈ لے جا کر مطالعاتی دورہ کرایا گیا۔

جہاںوہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور ورک پلیس بیسڈ ٹریننگ (WBT) اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے دی جانے والی تربیت گاہوں کی وزٹ کرائی گئی۔ مذکورہ اداروں میں تربیت حاصل کر کے جوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق روزگار کے خوشگوار مواقع حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

منگل کی صبح میڈیا کے نمائندوںکو پریس کلب کوئٹہ سے بذریعہ گاڑی لے جایا گیا جہاں انسٹیٹیوٹ پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایک سیشن کے انعقاد میں انسٹیٹیوٹ کی ورکنگ پروگریس اور TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی طرف سے فراہم کی جانے والی تربیتی سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

جس میں اسلام آباد سے آئے ہوئے ’’ٹی وی ای ٹی‘‘ کے ماہرین نے میڈیانمائندوں کوتفصیلی بریفننگ دی اور انسٹیٹیوٹ میں تکنیکی تربیت دی جانے والی لیبارٹریز، کوکنگ سینٹر، بیوٹی پارلر ٹریننگ روم، سلائی کڑائی سینٹر کی وزٹ کروائی گئی جہاں بچیوں کو مختلف شعبہ جات میں ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ وہاں پر موجود تربیت حاصل کرنے والے طالبات کے تجربات جاننے کے لیے صحافیوں نے براہ راست ان نے بات چیت بھی کی۔

TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ٹریننگ فنڈ سے ڈبلیو ٹی ٹی سی اور بی ٹی ٹی سی کے تعاون سے جاری منصوبوں میں کل 120 طلباء (مرد اور خواتین) مختلف کورسز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جو کہ NAVTTC ، صوبائی ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کے ساتھ 2011 سے کام کر رہے ہیں۔

مذکورہ منصوبوں کا مقصد بلوچستان میں کام کے ساتھ تربیت اور کوآپریٹو ووکیشنل ٹریننگ کو منتخب شعبوں میں متعارف کرانا ہے۔ان منصوبوں کے تحت بلوچستان میں نجی شعبہ کی شمولیت کے ساتھ ساتھ شراکت دار اداروں کی فعالیت اور شراکت کے مختلف منصوبے کو پروگرام کے آغاز سے اختتام تک ترجیحی بنیاد پر یقینی بنا یا جارہا ہے۔