کوئٹہ: سردار عطااللہ مینگل یکم مئی 1972 سے 13 فروری 1973 تک ء بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے نو ماہ کی مختصر مدت میں بلوچستان میں انقلابی تبدیلیاں لائے۔
سردار عطااللہ کے مختصر دو ر حکومت میںکوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کالج ، انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار اور بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی بنیاد رکھی اس سے قبل بلوچستان بورڈ کے امتحانات ملتان میں ہوتے تھے۔