|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2021

وڈھ: بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء بی این پی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے بلوچستان میں سوگ کا سماں ہو گیا ،سوگ میں مختلف شہر اور بازار مکمل طور پر بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے شام چار بجے بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی رحلت کی خبر پہنچ گئی پورے بلوچستان میں سوگ کا سماں ہو گیا اور مختلف شہر اور بازاریں سوگ میں مکمل طور پر بند ہو گئے وڈھ میں آباد ہندو برادری نے بھی سوگ کے طور پر اپنی دکانیں بند کر دئیے۔