|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2021

کوئٹہ:  بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل نے اپنے والد سر دار عطاء اللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آج صرف اپنے والد ہی نہیں بلکہ ایک رہنماء مشل استادکو کھو دیا ہے انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سر دار عطاء اللہ مینگل نے مجھے اچھے اور برے کے درمیان فرق ،نا انصا فی کے خلاف لڑ نا سیکھا یا وہ قوم اور وطن کے لئے روشنی کی کرن تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابا آپ نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ پو رے بلو چستان کو یتیم کر دیا اللہ تعالیٰ آپکی مغفر ت فرمائے انہوں نے قوم سے مر حوم عطاء اللہ مینگل کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کر نے کی بھی اپیل کی ۔

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عظیم بلوچ رہبر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی بانی بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ خان مینگل کے وفات پر پارٹی کے جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام ایک عظیم شخصیت ثابت قدم مستقل مزاج عظیم انسان سے محروم ہوگیا یہ خلاصدیوں میں بھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں انہیں زبردست خراج عقیدت خراج تحسین پیش کیا گیا بزرگ سیاستدان فخر بلوچستان نے پوری زندگی بلوچ بلوچستانی عوام بلوچ قومی تحریک کیلئے بے شمار قربانیاں دیتے رہے زندان و قید بند کی صوبتوں کو خندہ پیشانیوں سے برداشت کرتے رہے۔

لیکن کبھی بھی انکے قدم غیر متزلزل نہیں ہوئے ہہاں تک کہ انکے لخت جگر اسد اللہ مینگل کو لاپتہ کیا گیا جسکی جسد خاکی آج تک نہیں ملی لیکن اس کے باوجود اپنے قومی جہد اور اپنے جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ بیان میں کہا گیا کہ کل 03 ستمبر بروز جمعہ سہہ پہر 3 بجے انکے آبائی گائوں وڈھ میں بزرگ سیاستدان سردار عطا خان مینگل کا نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔