|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے افغانستان میں امن و استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سےجاری افغان تنازع کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ تنازع ختم ہونے سے افغان عوام کو پائیدار امن اور خوشحالی حاصل ہو گی۔ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کوکرداراداکرناہوگا۔