|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2021

خضدار: بزرگ قوم پرست سیاست دان سردار عطاء اللہ کے انتقال کی سوگ میں وڈھ بازار آج تیسرے روز بھی بند رہی ،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران وڈھ نے کال دی تھی کہ بزرگ بلوچ قوم پرست سیاست دار سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال کے باعث وڈھ بازار مکمل طور پر بند رہے گی ہفتے کے روز تیسرے روز بھی وڈھ بازار مکمل بند رہی تمام چھوٹے بڑے کاروباری ادارے بند رہے