|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2021

خضدار: بزرگ بلوچ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی وصیت کے مطابق وڈھ کے نواحی علاقہ’’خان ئنا خت لوہی‘‘ میں تدفین کردی گئی۔خان ئنا خت لوہی جھل وڈھ شہر سے چار کلومیٹر فاصلے پر واقعہ ہے تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی وصیت کے مطابق وڈھ شہر سے چار کلومیٹر فاصلے پر خان ئنا خت لوہی میں تدفین کردی گئی۔

خان ئنا خت لوہی وڈھ بازار اور قومی شاہراہ سے چار کلومیٹر دور جنوب مشرق کی جانب واقع ہے۔جہاں ان کے ورثاء نے سردار کی وصیت کے مطابق انہیں مذکورہ بالا مقام پر سپردِ خاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قدیم زمانے میں خان قلات یہاں اپنے قافلے کے ہمراہ آتے اور وہاں ایک درخت ہوا کرتا تھا جہاں وہ بیٹھ کر لوگوں سے گفت و شنید میں مصروف رہتے۔ اس لیئے یہ جگہ ’’خان ئنا خت‘‘یعنی خان کی درخت کے نام سے مشہور ہوا اس جگہ کو خان ئنا خت اور لوہی جھل بھی کہا جاتا ہے۔اب ایک مایہ ناز قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل یہاں مدفون ہیں۔