|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کوئٹہ میں مستونگ روڈ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے

کہ دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کو قرارواقعی سزا دی جائے،یہاں جاری کردہ ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کوئٹہ کو خون میں نہلانے کی کوشش کرنے والے انسانیت اور امن کے دشمن ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں تشدد، بدامنی، لاقانونیت، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے دھماکے میں شہیدہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جائیں