سبی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں عمران خان نیازی بہت جلد اپنے بوری بستر سمیٹ کر رخصت ہونگے ،موجود حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزکاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے ، طالبان نے بیس سال کی جدوجہد کے بعد افغانستان پر فتح حاصل کی ہے اور پر امن طریقے سے اقتدار قبضے میں لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداروں حاجی میر ریاض احمد شاہوانی، حاجی شریف خلجی، سردار ثناء اللّہ ابابکی، حاجی خان محمّد بڑیچ، وڈیرہ محمّد نواز جتک، میر سعد اللہ جتک، میر فضل شاہوانی، میر حبیب اللہ شاہوانی،چوہدری شان سلامت،یوسف بنگلزئی، ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی، میر عبداللہ نیچاری،خیر محمّد ناصر، سعد آغا یادگار سارنگزئی، وڈیرہ بشیر شاہوانی، وڈیرہ ایوب شاہوانی،میاں صابر حیات خان، علی ملک محسن شاہوانی، حاجی حمزہ ابابکی، بیبرگ بادینی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی ،جنرل سیکرٹری ریحان بگٹی اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات میر معراج خالد رند،محمد نواز سیلاچی،عنایت اللہ سیلاچی اور دیگر جیالے بھی موجود تھے۔
حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہی کے دھانے پرلا کر کھڑا کر دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی ،بے روز گاری اور غربت کا شاندار پیکج دیا ہے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دیا ہے اشیاء خورد نوش اور ادویات کی قیمیتں آسمان سے باتیں کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ غریب عوام اور بے روز کاری کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیںنیا پاکستان اور ایک کڑور نوکریاں دینے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے کے بعد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین سال کے بعد سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کیا ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے جبکہ مہنگائی میں سو گنااضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانا پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نظام چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام نے انھیں مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت بہت جلدرخصت ہو کر اپنے گھروں کو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں کسی بھی وقت الیکشن ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور جیالوں کی ہے جو عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو درپیش مسائل اور چیلنچز سے نجات دلائے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیس سال کی طویل جدوجہد کے بعد افغانستان میں طالبان کو حکومت سپرد کردیا گیا ہے اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اقتدار کی منتقلی میں نہ کوئی جنگ ہوئی اور نہ ہی لوگ مارے گئے بلکہ پر امن طور پر اقتدار حاصل کیا ہے۔
انہوں نے طالبان سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان سمیت دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات اچھے رکھیں گے اس سے حکومت اور سٹم صحیح طور پر چلے گا اور امن بھی رہے گا ۔قبل ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے حاجی میر ریاض احمد شاہوانی، حاجی شریف خلجی، سردار ثناء اللّہ ابابکی، حاجی خان محمّد بڑیچ، وڈیرہ محمّد نواز جتک، میر سعد اللہ جتک، میر فضل شاہوانی، میر حبیب اللہ شاہوانی،چوہدری شان سلامت،یوسف بنگلزئی، ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی، میر عبداللہ نیچاری،خیر محمّد ناصر، سعد آغا یادگار سارنگزئی، وڈیرہ بشیر شاہوانی، وڈیرہ ایوب شاہوانی،میاں صابر حیات خان، علی ملک محسن شاہوانی، حاجی حمزہ ابابکی، بیبرگ بادینی کے ہمراہ سیلاچی ھاوس سبی آئے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی سے ان کے بھانجے میر علی اکبر سیلاچی کے وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ریحان بگٹی اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات میر معراج خالد رند،محمد نواز سیلاچی،عنایت اللہ سیلاچی اور دیگر جیالے بھی موجود تھے۔