نوکنڈی : آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام شہر میں پانی بحران اور ہمسایہ ملک ایران ملحقہ سرحدی باڈر کی بندش کیخلاف بازار میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے جن میں مختلف نعرے درج تھے اس دوران ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی مظاہرین سے واحد بخش شیرزئی،مولابخش بلوچ،حاجی عطاء اللہ حسنزئی، مفتی خلیل الرحمن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی اور ضلع چاغی میں بیروزگاری عام ہیں۔
ایران اورافغانستان کے بارڈرز پر لوگوں کا کاروبار وگزربسروابسطہ ہیں مگر اب تمام بارڈرز تفتان بازارچہ،زیروپوائنٹ گیٹ، راہداری گیٹ کو بندکرکے لوگوں کا معاشی قتل اور دوبرادر اسلامی ممالک میں رہائش پذیر آپس میں رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے ملنا جلنا بھی بندکیاجارہاہے جوکسی صورت قبول نہیں مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان بازارچہ، راہداری گیٹ روتک بارڈر سمیت تمام سرحدی گیٹ بحال کئے جائیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کے چولہے روشن کرسکیں مقررین نے کہا کہ شہر میں لوگ پانی کے بوندبوندکوترس رہے ہیں چالیس کروڑ روپے گھٹ واٹرسپلائی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
بوٹیگ واٹرسپلائی کو نئے جرنیٹرز کے لئے پی ایچ ای اور عوامی نمائندوں کے پاس فنڈز نہیں جبکہ پی ایچ ای کے افسران نے پندرہ کروڑ روپے محکمہ کے اکاونٹ سے نکالے ہیں کرپشن کمیشن کے لئے نوکنڈی آبنوشی کوہدف بنایا گیا مقررین نے کہا کہ گذشتہ چھ مہینوں سے پانی کی صورتحال روز بروز گھمبیرہوتاجارہاہے نہ محکمہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کررہاہے نہ ہی عوامی نمآئندے اس میں دلچسپی لے رہے ہیں نوکنڈی آبنوشی کے نام پر کروڑوں روپے کمیشن کرپشن کے نظر ہوگئے مظاہرے میں یہ اعلان کیا گیا کہ پانی کا مسئلہ اگلے جمعہ تک حل نہیں ہوا تو شٹرڈاون جلسہ عام اور آخر میں پہیہ جام ہڑتال تک جائیں گے۔