|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2021

تمپ: سفاک شخص نے مدرسہ کے طالب کا گلا کاٹ لیا، تشدد سے بھائی بھی زخمی، پولیس نے ملزم. کو گرفتار کرلیا۔ اطلاع کے مطابق تمپ میں مبینہ منشیات فروش نے معمولی بات پر طیش میں آکر دو سگے بھائیوں دلجان اور علی جان ولد محمد موسی کو تشدد کا. نشانہ بنایا اور علی جان کے گلی پر چھری پھیر کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

مقامی لوگوں نے دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں حالت خراب ہونے اور زیادہ خون بہنے کے باعث علی جان کو تربت علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب تمپ پولیس نے ایک. کارروائی کے دوران محمد ایوب نامی مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جو بچوں پر تشدد میں بھی ملوث ہے، پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ دس سالوں سے روپوش تھا جن کے خلاف پولیس تھانہ میں مقدمہ درج تھا۔