|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2021

ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی نے صوبائی وزیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے ملاقات کی ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار میں خالی آسامیوں پر علاقے کے نوجوانوں کی بھرتی کا خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے۔

کہا کہ خالی آسامیوں پر بھرتی سے بیروزگار نوجوانوں کا باعزت روزگار ملا ہے حکومت بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے محکمہ ٹرانسپورٹ میں سیکڑوں خالی آسامیوں پر بھی جلد نئی بھرتیاں کرکے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا میر عمر خان جمالی نے مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی کو میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار اور لوکل گورنمنٹ جعفرآباد کو درپیش مسائل فنڈز کی تاخیر میں فراہمی سمیت اہم معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے۔

کہا کہ محکمہ بلدیات شہری علاقوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ادارہ ہے ان اداروں کو مکمل طور فعال بنانے کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے ساتھ نکاسی آب صفائی ستھرائی کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں اس موقع پر مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی کا کہنا تھا۔

کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سمیت فنڈز کی تاخیر اور دیگر مسائل حل طلب ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جلد ہی جعفرآباد سمیت صوبے بھر میں میونسپل کمیٹیوں کارہوریشنز کو فعال بنایا جائیگا اور مزید خالی آسامیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو بھرتی کرکے بیروزگاری پر قابو پایا جاسکے حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کے شانہ بشانہ اقدامات کر رہے ہیں۔

جس سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہونگے۔