|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2021

مستونگ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق ایم این اے سردار کمال بنگلزئی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ ضلعی صدر نواز بلوچ،، بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دھوار نے کہا ہیکہ عظیم بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت سے بلوچ قوم اور بلوچستان عظیم رہبر سے محروم ہوگئے۔

سردار صاحب کو ان کی سیاسی اور قومی خدمات پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی شعوری و فکری بنیادوں پر سیاسی و جمہوری طریقے سے بلوچستان کے ساحل وسائل کے دفاع اور قومی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کی ملی بھگت سے بحر بلوچ میں غیر قانونی طریقے سے چائینیز اور بین الصوبائی ٹرالنگ کے زریعے مچھلی کے شکار کی غیر قانونی پرمنٹ جاری کرکے مقامی ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا۔

غیر سیاسی وفاقی حکمرانوں کی ناقص اور غلط خارجہ پالیسیوں سے ملک دنیا میں اکیلا ہوکررہ گیا ہے اور معاشی صورتحال یہ ہے کہ حکمران آئی ایم ایف سے فوج اور ملازمین کی تنخواؤں کے لیے قرضہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں بیک جنبش قلم 16000 ہزار ملازمین ملازمتوں سے برخاست کیے گئے ان ملازمین میں 80 فیصد کا تعلق سندھ اور بلوچستان سے ہے۔ نااہل صوبائی حکمرانوں کی غلط طرز حکمرانی سے بلوچستان کو سازش کے تحت 2013 سے پہلے والے حالات میں دھکیلا جارہا ہے امن وامان کی صورتحال روز بروز مخدوش ہوتی جارہی ہے عوام کے جان و مال اور عزتیں محفوظ نہیں ہیں پنجگور میں نیشنل پارٹی کے رہنماوں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے پڑنگ آباد میں سابق ڈی ایس پی تاج محمد دہوارنیاز محمد دہوار عبدالروف شاہوانی کی اپنے خاندان عزیز و اقارب اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی جلسہ سے نائب صدر حاجی نذیر سرپرہ، تاج محمد دہوار، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد گل شاہوانی، تحصیل ولی خان کے صدر مجید بنگلزئی ظہور گل دہوار، بی ایس او پجار کے سابق زونل صدر ناصر بلوچ چیرمین علی احمد میروانی ظفر بلوچ علی احمد لہڑی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے 2013 کے انتخابات کے موقع پر عوام کو جو منشور دیا الحمداللہ اس پر ڈھائی سال کی مختصر مدت میں 60 فیصد سے زائد کی تکمیل ہوئی مستقبل میں ہماری منشور بلوچستان میں ایجوکیشن اور ایگرکلچر کو ترقی دینے پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی قومی سیاسی جماعت ہے اور پورے صوبے میں عوام کی جانب سے نیشنل پارٹی میں شمولیت اس کی واضع مثال ہے نیشنل پارٹی فلسفہ بزنجو پر کاربند رہ کر شعوری و جمہوری جدوجہد کے زریعے بلوچستان کے ساحل وسائل کی جنگ لڑ رہی ہے گر ہمیں بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی غربت جہالت اور بیروزگاری کو ختم کرنا ایک قومی جماعت کی تشکیل کے لیے نیشنل پارٹی کے ہر کارکن اور عہدیدار اپنی قومی ذمہ داری سمجھ کر پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی پروگرام سے عوام کو آگائی الانے میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔