خضدار: خضدارکے تحصیل مولہ کے علاقہ پاشتہ خان اور ملحقہ علاقوں میں خسرے کی بیماری پھوٹ پڑی مرض میں مبتلا چھ بچے جاں بحق سولہ سے زائد بچے متاثر محکمہ صحت نے مرض پھیلنے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے اور متاثرہ افراد کو علاج ومعالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاشتہ خان کے مختلف علاقوں کاندھی وہائی جھل اور گردو نواح کے علاقوں میں محکمہ صحت ضلع خضدار کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ ڈویڑنل ای پی آئی آفیسر قلات ڈویڑن ڈاکٹر محمد عمر مینگل کے مطابق خضدار کا علاقہ پاشتہ خان کاندھی اور گردو نواح کے علاقوں میں چار ستمبر سے دس ستمبر تک چھ بچے خسرے کی مرض میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جب کہ سولہ بچے مزید متاثر ہیں فرزانہ بنت علی بخش عمر پانچ سال جمیل احمد ولد علی بخش عمر سات سال جان بحق ہونے والوں میں رسول بخش ولد علی بخش عمر پندرہ سال جب کہ صابرہ بنت محمد اسلم رمضان ولد محمد اسلم عمر آٹھ سال مزمل ولد شاہ بخش عمر دس سال جاں بحق ہوگئے علاوہ ازیں مزید سولہ افراد مرض سے متا اثر ہیں جنہیں ڈاکٹر محمد عمر مینگل کی نگرانی میں وہاں موجود میڈیکل ٹیم علاج ومعالجے سہولت فراہم کررہی ہے ڈاکٹر عمر مینگل کے مطابق خسرے کی مرض کو روکنے کے لئے تمام تر کوششیں جاری ہیں حالات کنٹرول میں ہیں مرض میں ہیں۔