|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2021

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان میں آئی ایم ایس کے طلبا ء نے حاضریاں کم ہونے پر امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر اساتذہ اور عملے کو یرغمال بنا لیا،طلباء نے اساتذہ اور عملے کو ڈیپارٹمنٹ میں بند کرکے باہراحتجاج کیا۔

اساتذہ اور ڈیپارٹمنٹ کا عملہ مدد کے لئے لوگوں کو پکارتا رہا، جامعہ بلوچستان کے انتظامیہ کے مطابق طلباء پورے سال غیر حاضر رہے تھے۔یونیورسٹی کے رولز کے مطابق 75 فیصد سے کم حاضری ہونے پر امتحانات نہ لینے کے احکامات ہیں، طلبا ء کا اساتذہ اور عملے سیایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلباء نے ہمیں کئی گھنٹے تک ڈیپارٹمنٹ میں بند رکھا،اور بڑی مشکل سے ہمیں باہر آنے دیا گیا، آ ئی ایم ایس کیاساتذہ اور عملے کا طلباء کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یرغمال بنانے والے طلبا کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی ہم کسی بھی طلباء کا امتحان نہیں لیں گے،دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد طارق کی سربرا ئی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،جب کے طلباء کو تیرہ ستمبرمیں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا