|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2021

کوئٹہ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) بلوچستان کے رکن مراد اسماعیل کا ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے ناانصافیوں کی وجہ سے اجلاس سے واک آؤٹ ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی بلوچستان بورڈ کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بورڈ کے رکن مراد اسماعیل نے واک آؤٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق مراد اسماعیل نے بورڈ کے اجلاس میں فیصل اقبال کے ممبران کو اعتماد میں نہ لینے اور بلوچستان ٹیم میں پرفارمر کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے اپنے بھائی سمیت پرچی کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور کوچز کے سلیکشن میں من مانی کرنے پر شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پرفارمر کھلاڑی بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں اوروہ پی سی بی کے ہیڈ کوچ کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے