خضدار: سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی مسلم لیگی وفد کے ہمراہ جن میں سابق گورنر سندھ زبیر احمد سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب خان درانی مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ ضلع خضدار کے رہنما میر عبدالواحد زہری نے وڈھ میں سردار اختر مینگل سے انکے والد بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطا ء اللہ خان مینگل کی انتقال پر تعذیت اور فاتحہ خوانی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وڈھ پہنچے۔
انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل سے ان کے والد بزرگ بلوچ پرست رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر تعذیت کی اور فاتحہ پڑھی انہوں نے تعذیتی کلمات میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطا ء الہ خان مینگل ایک مدبر اور معاملہ فہم سیاست دان تھے انکی رحلت سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا پاکستان ایک عظیم سیاست دان سے محروم ہوگیا۔
ان کی ملک و قوم کے لیے سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ سردار عطا ء اللہ خان مینگل نے اپنی زندگی میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی لیکن غیر جمہوری قوتوں کے سامنے ڈٹے رہے انہوں نے پوری زندگی بلوچوں اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کی خاطر جدوجہد کرتے رہے پاکستان کی چاروں اکائیوں کو یکجا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی میاں نواز شریف سمیت اعلی قیادت کی جانب سے بلوچ قوم پرست سیاسی رہنما کی انتقال کو قومی سیاست کا عظیم نقصان تصور کرتی ہے انکی رحلت سے قوم ایک باکردار اور اصول پرست سیاست دان سے محروم ہوگیا دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی درجات بلند فرمائے اورپسماندگان گان کو صبر و جمیل عطا کرے شاہد خاقان عباسی نے پسماندگان سے دلی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرحوم کی بلند درجات کے لئے دعابھی کی