|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2021

واشک: ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے حلقہ انتخاب کے کلی سرآپ کا دورہ کیا اور ووٹرز سپورٹرز و جماعتی کارکنوں سمیت مختلف وفود سے ملاقات اور مختلف فوتگیوں پر تعزیت کا اظہار کیا رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت بحیثیت منتخب نمائندہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہوں مگر بدقسمتی سے میرا حلقہ انتخاب انتقام کا شکار ہے جسکے باعث میرے جائز کاموں میں مداخلت اور روڑے اکھاڑنا عروج ہے۔

تاہم مایوس نہیں ہوں کیونکہ اللہ کی مدد و نصرت سے عوام کی ہمددری میرے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ جو بھی فنڈز ملا وہ آگے میں نمک کے برابر تو نہیں تاہم اپنی بساط کے مطابق حتی الواسع کوشش کی ہے کہ کسی بھی کلی دیہات کو بھلا نہ سکو انھوں نے کہا کہ سرآپ کے باسیوں نے مجھے خلوص دل سے ووٹ دیکر مخالفین کے لیئے دن کو رات بناکر پورے بلوچستان کو حیرت میں ڈال دیا سرآپ کے باسی میرے قلب میں بڑا مقام رکھتے ہیں بطور منتخب نمائندہ حلقہ انتخاب کے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرونگا انھوں نے کہا کہ سابق نمائندگان نے بھی سرآپ و دیگر قرب وجوار سے ووٹ حاصل کی مگر آج لوگوں کی حال پرسیاں تو دور کی بات عوام کے فوتگیوں پر فاتحہ خوانیاں کرنا گوارہ نہیں کرتے۔

کیونکہ وہ عوامی لوگ نہیں اس لیئے عوام سے دور ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ مخالفین جتنا زور میرے خلاف لگانا چائیں لگا دیں مگر ہم لوہے کی آئن کی طرع مضبوط ہوتے جا رہے ہم سیاست عوامی خدمت کے لیئے کر رہے اور کوئی ہمیں عوامی خدمت سے دور نہیں کر سکتی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ سرآپ پہاڑوں کی تہہ میں بسنے والوں کی جگہ ہے ہم نے دستیاب وسائل کے تحت سرآپ کو پہلے میں اجتماعی اسکمیات میں مایوس نہیں کی ہے اور آئندہ بھی نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ ماضی کے نمائندگان نے پشتکو سرآپ بیرونٹ شنگر کے دیہاتوں اور کلیوں کا دورہ کرنا گوارہ نہیں سمھجا لوگ کی حال پرسی نہیں انشاء اللہ پہاڑوں کی تہہ میں رہینے والے پشتکو شنگر سرآپ بیرونٹ کے مسائل پر اسمبلی فورم پر بولونگا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ اقتدار میں رہوں یا نہ رہو لیکن عوام کی خدمت میرا مشن تھا ہے اور رہیگا۔