|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2021

خضدار:  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ئوںسابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی آغا عرفان کریم میر عبدالرحمن زہری نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہدا اور جیالوں کی پارٹی ہے نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پی پی پی نہ صرف سرزمین جھالاوان کا گڑھ بنے گی بلکہ ساراوان سمیت صوبے کے کونے کونے میں جیئے بھٹو کا نعرہ گونجے گا۔

ان خیالات کا اظہار انیوں نے گزشتہ روز کھٹان میں ایک گرینڈ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے میر جمعہ خان شکرانی ٹکری بشیر احمد جتک عید محمد ایڈوکیٹ میر قمبر خان مینگل پی پی پی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد ٹکری مجیب الرحمان شاہوانی ضلعی صدر سجاد زیب زہری جنرل سیکریٹری ماما عبدالرحیم خدرانی عبدالطیف شاہوانی منیر احمد قمبرانی قدیر احمد زہری ٹکری احترام الحق شاہوانی میر عطاء اللہ موسیانی ڈاکٹر حضور بخش زہری انجینئر عبدالباسط عمرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور غریب عوام کی بالادستی ہم اسی فلسفے کے پیروکار ہیں اسی لئے ہم نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو لبیک کہا انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوا م کی خوشحالی ترقی ہمارے قائد نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا وژن ہے۔

انہوں نے اپنے دور اقتدار میں صوبے کے دور دراز علاقوں میں اعلی تعلیمی اداروں کا قیام صحت کے مراکز سمیت بڑے پیمانے پرترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے انہوں نے کہا کہ جھالاوان کی سرزمین بھی شہدا کی سرزمین ہے ہمارے قائد نواب ثناء اللہ خان زہری نے بھی ملک وقوم کی خاطر اپنے فرزند بھائی اور بھتیجے کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ جب آپ کا قائد نڈر بہادر ایماندار اور اپنے عوام کا خیر خواہ ہو تو ان کے ساتھ سیاسی سفر میں ساتھ رہنے میں مزہ آتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جسطرح اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھر پور خدمت کی آئندہ دور بھی انشاء اللہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبے کا وزیر اعلی ہوکر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا مشن جاری رکھیں گے اس سے قبل دور دراز کے علاقوں نال اورناچ باغبانہ کرخ اور مولہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنمائوں وڈیر فاروق جاموٹ میر محمد اعظم موسیانی ٹکری محمد رضا شاہوانی حاجی عبدالوہاب زہری سمیت پارٹی کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی