تربت: وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی حمایت میں خواتین نے مند میں مینا مجید کی سربراہی میں ریلی نکالی اور جام کمال خان کے کارکردگی کی تعریف کی۔ خواتین نے وزیر اعلی بلوچستان کی حمایت میں بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کی رہنما مینا مجید نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے، یکساں طور پر وزیر اعلی نے ہر ضلع میں تعمیراتی کام کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مند جیسے علاقہ جسے ہر دور میں پسماندہ رکھا گیا اس پر صوبائی حکومت نے بھرپور توجہ دی اور یہاں پر بھی بے شمار اسکیمات شروع کیے جن کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام سیاسی گیم ہے، بی اے پی حکومت کو اب بھی اکثریت حاصل ہے، عدم اعتماد کی تحریک صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے خلاف ایک سازش ہے۔