تربت: تربت سمیت مکران بھر میں دو مہینے سے بجلی بند، وزراء و مشروں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ ایرانی حکومت نے مکران ڈویڑن کو دو مختلف معاہدات کے تحت جیکی گور گریڈاسٹیشن زریعے 70 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
جس پر گزشتہ دو مہینوں سے اطلاع اور وجہ بتائے بغیر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، ایرانی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے تربت سمیت پورے مکران ڈویڑن میں دو مہینے سے دن کے اوقات بجلی نہیں صرف رات 12 بجے بجلی کی سپلائی بحال کی جاتی ہے۔
اس وقت صرف ضلع کیچ سے پانچ صوبائی اسمبلی کے اراکین، ایک وفاقی رکن اسمبلی سمیت دو سینیٹر اور ایک عدد وزیر اعلی کا کوارڈی نیٹر بھی بظاہر عوامی نمائندگی کے دعوی دار ہیں مگر ان سب کو مکران میں بجلی کی بندش کے بارے بات کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔ ان اراکین اسمبلی کی نااہلی کے سبب مکران کے عوام بجلی کی عدم فراہمی کے سبب دو مہینوں سے ازیت کا شکار ہیں تاہم اس کے باوجود ان کو اپنی عوامی نمائندگی کا زعم ہے کو باعث شرم ہے۔