|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2021

ژوب: ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالصمد مندوخیل میڈیکل سٹور میں غیر وارنٹی شدہ ادویات کے خلاف چیکنگ کے دوران لڑائی میں زخمی چار افراد گرفتار مقدمہ درج میڈیکل سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب کی سخت ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالصمد مندوخیل نے شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے کئی زچہ وبچہ کلینک سیل کیے بازار میں میڈیکل اسٹورز پر غیر وارنٹی شدہ ادویات برآمد کر کے جرمانہ عائد کیا گیا چیکنگ کے دوران ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ سپنزر میڈیکل سٹور والوں نے لڑائی کی جس کے نتیجے میں ڈرگ انسپکٹر کافی زخمی ہوئے ہسپتال منتقل پولیس تھانہ چار افراد گرفتار میڈیکل کو سیل کر دیاگیا۔

ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالصمد مندوخیل نے کہا کہ ژوب دو نمبر غیر وارنٹی شدہ ادویات اور غیر قانونی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگا انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جا ئے گا ٓ آن تمام کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔