کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض پارلیمانی گروپ کے ارکان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد وزارت اعلی کے لئے کسی امیدوار کا نام پر اتفاق کرلیا ہے بی اے پی نے تاحال کسی بھی امیدوار کا نام تجویز نہیں کیا سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر اس طرح کی خبریں چلوا کر بی اے پی کے پارلیمانی گروپ میں نااتفاقی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پارلیمانی گروپ کے تمام ارکان یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہیں اور وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد تمام معاملات اتفاق رائے سے طے کرلئے جائیں گے اس معاملے پر تمام گروپ متحد ہے لہذا افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔دریں اثناء تحریک عدم اعتماد کامعاملہ ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنمائوں سعید احمدہاشمی ،میر جان محمدجمالی اور نوابزادہ طارق مگسی کی اہم بیٹھک وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،ناراض ارکان کے تحفظات ودیگر امور زیر بحث آئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنمائوں سینیٹر سعید احمد ہاشمی ،میر جان محمدجمالی اور نوابزادہ طارق خان مگسی کی اہم بیٹھک ،تینوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی ملاقات میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ،بی اے پی کے ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔