پسنی: آج وارڈنمبر7 ریکپشت بازار میں مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 28 افراد نے چیئرمین سعیدفیض کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ایک پر وقار اجلاس کے دوران بی این پی عوامی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
اس دوران بی این پی عوامی کے قائدین مرکزی فشریز سیکریٹری ملاواحد نوری، ضلعی آرگنائزر مراد بلوچ، بی این پی عوامی گوادر کے صدر علی معیار، پسنی زون کے آرگنائزر ماسٹر عبدالغنی، ڈپٹی آرگنائزر نصراللہ غلام، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اکرم اسلم کے علاوہ سینئر ارکان محمد علی، سلیم این بی، , شاہد فقیر، دادالرحمن فقیر، حنیف کیبی ، نظام موسی، عبدالکریم، وحید ملنگ اور دیگر دوست موجود تھے۔شمولیت کرنے والوں کی نمائندگی شبیر بوری اور بخشین بوری نے کی۔
شمولیتی پروگرام سے بی این پی عوامی کے مرکزی ہیومین رائٹس سکریٹری ایڈوکیٹ سعید فیض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے والوں کو کوئی مایوسی نہیں ہوگی اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع گوادر میں عوامی کی سورج طلوع ہوگی اور یہ ایک خوشی کی نوید ہے کہ ساحل کے لوگ سب کو آزمانے کے بعد اب پہلی دفعہ بی این پی عوامی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انشااللہ ہم اپنا اہم ترین کرداد ادا کرینگے اور اپنے علاقے کے لوگوں کو کرپٹ مافیاز اور جاگیرداروں سے نجات دالائینگے۔چیئرمین سعید فیض نے مزید کہا کہ بی این پی عوامی ایک قوم پرست اور جمہوری پارٹی ہے جو کہ پارلیمانی اور جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
آئندہ آنے والے انتخابات میں پارٹی گوادر سے عملی طور پر شامل ہوگی جس کے لئے عوام اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی مدد درکار ہے جس کے لئے پارٹی کے کارکنان متواتر حلقے کے مقامی باشندوں سے رابطے میںہیں۔ انہوں نے کہا دھرنے اور مظاہرے بہت ہوچکے جب تک عوام کے حقیقی ہمدروں اور سیاسی کارکنوں کو نمائندگی کا موقع نہیں ملے گا مسائل جوں کے توں رئینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گوادر مسائل کا انبار بنا ہواہے جب کہ سالانہ 35کروڈ روپے اٹھانے والے ایم پی اے خاموش ہے۔