|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2021

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اپنا مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بساک اور بی ایس او کا الائنس طالبعلموں کی جانب سے 23 ستمبر کو منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایس او کی جانب سے طالبعلموں کے مسلئے کو حل کرنے اور طالبعلموں کی آواز کو توانائی فراہم کرنے کےلیے الائنس تشکیل دی ہوئی ہے اور 20 ستمبر کو اس حوالے سے یونیورسٹی آف بلوچستان سے لیکر ایدھی چوک تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ دونوں طلبا تنظیمیں میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں طالبعلموں کے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا ادراک رکھتی ہے اور بغیر کسی تنظیمی مفاد کے مذکورہ مسلئے کو حل کی جانب لے جانے میں گامزن ہیں۔

الائنس گزشتہ چند دنوں سے دونوں طلبا تنظیموں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے اور طالبعلموں کو باور کراتی ہے کہ دونوں طلبا تنظیمیں مذکورہ مسلئے پر طالبعلموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دونوں طلبا تنظیموں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے قابل مذمت ہیں اور اس عمل میں ملوث تمام عناصر کا ادراک طالبعلموں پر نہایت ہی ضروری ہے۔ دونوں طلبا تنظیموں کی جانب سے ہونے والا احتجاجی مظاہرہ میڈیکل کے طالبعلموں کی حمایت میں کیا گیا جس کا واضح مقصد طالبعلموں کے ساتھ ہم آواز ہو کر اسے مزید توانائی بخشنی تھی لیکن چند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور طلبا تحریک میں رکاوٹ کا نام دیتے ہوئے طالبعلموں کو بدظن کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایس او کی جانب سے الائنس تشکیل دینے کا بنیادی مقصد طالبعلموں کے آواز کو مزید مضبوط کرنا اور مذکورہ تحریک کو توانائی فراہم کرنا تھا۔ اسی مقصد کو لے کر الائنس کی جانب سے 20 ستمبر کو کوئٹہ میں گریڈ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طالبعلموں نے شرکت کی۔ الائنس میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ہونے والے بے ضابطگیوں کے خلاف تحریک میں طالبعلموں کے ساتھ بغیر کسی سیاسی مفاد اور تضاد کے طالبعلموں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر طلبا کا آواز بنے کےلیے کوشش کرے گی۔

الائنس طالبعلموں سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی گروہ کی جانب سے کی جانے والے پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں اور میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلبا تحریک کو سیاست کا نظر نہ ہونے دیں۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کےلیے چلائی جانے والی تحریک کو مضبوطی اور توانائی فراہم کرنے کےکیے بنائی جانے والی بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایس او کا الائنس ہمہ وقت طالبعلموں کے ساتھ کھڑی ہے اور 23 ستمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں طالبعلموں کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔