|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2021

پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور یہاں کے سلیکٹڈ عوامی نمائندوں نے مکران ڈویژن کو قاتلوں چوروں ڈاکوؤں اور راہزنوں کے حوالے کیا ہے مکران خصوصا پنجگور اور تربت کے حالات انتہائی سنگین بنتے جاررہے ہیں۔

پنجگور میں دن دھاڑے بھرے بازار میں جلوس کی شکل میں چوروں کی یلغار تاجر برادری سے نقدی موبائل چھین کر گاڈی میں فروٹ لوڈ کرکے باسانی فرار ہونا اور گزشتہ مہینے معصوم لوگوں کی قتل عام اور حالیہ دنوں میں کیچ میں بے گناہ لوگوں پر گولیاں برسا کر بلوچ خاتون تاج بی بی کو شہیداور انکے شوہر کو زخمی کرنا بدترین لاقانونیت اور صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سمیت عوامی نمائندوں کی بدترین نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی نمائندوں نے اپنی بے پناہ کرپشن سے مکران کے غیور عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر اپنی نااہل انتظامیہ کی توسط سے صرف مال کمانے تک محدود ہوچکے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز الصبح پنجگور بازار میں ڈکیتی کی واردات کو عوامی نمائندوں پنجگور انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے امن کو تباہ کرکے زاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش بہت بڑی خیانت اور عوام دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں ہے پنجگور کے عوام کو اچھی طرح پتہ ہے سکیورٹی حالات اتنی سخت ہے کہ کوئی ایک ناخن کاٹ جیب میں نہیں رکھ سکتا ہے لیکن دن دھاڑے ایک درجن قریب چور مسلح ہوکر بازار میں گھس کر دیدہ دلیری سے واردات کرکے بااسانی نکل جاتے ہیں۔

یہ ایک سوچھی سمجھی منصوبہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے کچھ لوگ اپنی مفادات کیلئے بھونڈی حرکت کا مرتکب ہو کر انسانی جانوں سے کھیلنے سے بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے ہے انہوں نے پنجگور اور کیچ میں حالیہ المناک واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ان واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیق کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس مصیبت کے لحمات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہرقدم پر عوام نیشنل پارٹی کو اپنے ساتھ پائے گی۔