|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2021

مستونگ: ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت عوامی و علاقائی مسائل پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ تمام محکموں کے متعلقہ سربراہاں سیاسی و سماجی رہنماوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اور علاقائی بنیادی مسائل کے انبھار لگا دیئے لوگ بجلی پانی گیس تعلیم صحت اسپوڑٹس صفاہی سھترائی نادرا سمیت دیگر سیکٹرز پر اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے متعلق ڈپٹی کمیشنر کو تحریری طور پر درخواستیں پیش کیں۔

جس پر ڈپٹی کمیشنر نے فردا فردا متعلقہ محکموں کے سربراہاں سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کے درخواستوں پر فوری احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی خصوصی ہدایت کی ہدایت پر ڈپٹی کمیشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے ڈپٹی کمیشنر کمپلیکس میں عوامی مسائل پر کھلی کچہری کا اہتمام کیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نورمحمد بڑیچ اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ عطاالمنعم اسسٹنٹ کمیشنر کردگاپ فاروق عبداللہ اسسٹنٹ کمیشنر دشت عبدالمجید جونیجو ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض احمد مینگل ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب مینگل چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مستونگ سید عبدالرحمن شاہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالخالق شاہوانی الیکشن کمیشنر آفیسر فاضل محمد عمرانی ایس ڈی او کیسکو عبدالقادر خزانہ آفیسر خالد کان مندوخیل سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمنان رند ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سعید سرپرہ فارسٹ آفیسر سید نادر شاہ سمت تمام محکموں کے متعلقہ ضلعی سربراہاں کے علاوہ نیشنل پارٹی کے میر سکندر ملازئی نثار مشوانی جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولانا سعید الرحمن فاروقی گرینڈ الائنس کے مرکزی چیئرمین حاجی میر محمد انور شاہوانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر قاسم علیزئی بی این پی کے میر فرید مینگل بی این پی عوامی کے رہنما سردارزادہ میر یاسر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور سماجی رہنماوں نے کثیر تعداد بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈپٹی کمیشنر کو صحت تعلیم بجلی پانی گیس اسپوڑٹس صفاہی سھترائی نادرا سمیت دیگر سیکٹرز پر اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے متعلق تحریری طور پر درخواستیں پیش کیں اور علاقائی بنیادی مسائل کے انبار لگا دیئے جس پر ڈپٹی کمیشنر نے ہر سائل کی معتلقہ محکمہ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کی درخواستوں فوری عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے سربراہ کو فوری لوگوں کے مسائل حل کرنے کی تاکید کی گئی کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمیشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور انھیں آپس میں مل بیٹھ کر خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے اور باہمی روابط ایک دوسرے کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان صحت تعلیم آبنوشی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیئے ضلعی انتظامیہ انتہائی متحرک ہیں اس میں کافی حد تک ہمیں کامیابی حاصل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی قیام امن کے بغیر ممکن نہیں اگر علاقے میں کسی شہری کی جان و مال عزت النفس محفوظ نہیں تو پھر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔