|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2021

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ٹوئٹ  کرتے ہوئے  کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خضدار تا کچلاک نیشنل ہائی وے کو دو رویہ کرنے کے لیے ٹینڈر کے اجراء پر الحمدللہ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔یہ سڑک بلوچستان کی انتہائی ضروری اور اہم سڑکوں میں سے ایک ہے۔ 

وزیراعلی کا نواں کلی میں زیر تعمیر گرلز کالج کے حوالے سے ٹوئٹ 

یہ وہ ماڈل سکول ہیں جو انشاء اللہ مکمل ہونے پر انفراسٹرکچر اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو معیاری بنائیں گے۔ حکومت نے اس سال کے لیے بورڈنگ اسکولز کا نیا اقدام الگ سے شروع کیا ہے۔

وزیراعلی کا کوئٹہ میں ہونے والے دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ پر ٹوئٹ  الحمدللہ پچھلے تین سالوں میں ایسے کئی ایونٹس کراے۔ شائقین اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر رہے ہیں۔