|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2021

کوئٹہ: ملکی سطح پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی  غیر سرکای تنظیم شرکت گاہ نے اپنے چار سالہ پروجیکٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 8اضلاع میں کام کرنے والے سیف پروجیکٹ اور Rrnنیٹ ورک کے نمائندوں نے شرکت کی،چار سالہ پروجیکٹ میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لیے ریفریل میکنزم بنایا گیا۔

اس کے ساتھ سیف پروجیکٹ کے تحت صنفی اور گھریلو تشدد کی روک تھام اور ایڈوکسی کی گی،اختتامی تقریب میں،کوہٹہ۔کراچی۔وہاڑی،حیدراباد،جعفراباد،لاہور،اسلام اباد کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی کامیابیوں،مشکلات،سے اگاہ کرنے کے ساتھ ایندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنی تجاویز دی،کوہٹہ شرکت گاہ کی نماندگی۔بہرام لہڑی ۔

بہرام بلوچ،چوہدری امتیاز احمد،سیما بتول،انور بلوچ،احمد نواز،قمرانساءایڈوکیٹ،شگفتہ خان،رفعت پرویز،سیعد کھورو،ہمافولادی،شازیہ بتول نے ضلع کوہٹہ کی نمائندگی کی،بہرام لہڑی  نے RRNاور قمرانساء ہما فولادی نے سیف پروجیکٹ کے بارے میں پریزٹینشن پیش کی. کوہٹہ کی جانب سے خواتین کے مسائل پر لکھے گے فیچرز اور میگزین کا سٹال بھی لگایا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔