|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2021

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسلز کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کالجز ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عملاً خود بھی متنازعہ ہوچکے ہیں اور اسکالرشپس آفیسر جیسے متنازعہ لوگوں کو سپورٹ فراہم کر کے معتصبانہ فضا پیدا کررہے ہیں
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسلز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کالجز ہائیر ایجوکیشن بلوچستان تعصب فروغ دینے,کسی خاص طبقے کو نوازنے, نااہل بدگمان اور جانبدار آفیسز کو طاقت فراہم کرنے کی بجائے طلباء کے حل طلب مسائل پر توجہ دیں
کونسلز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری صاحب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور جی سی یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹییز کی طرف سے دیا گیا ڈویژن کوٹہ میرٹ ریکوسٹ پر فوراً عمل کرے
مزید یہ کہ ہر سال یونیورسٹیاں واجبات میں اضافہ کرتی ہیں اس سال دوران کورونا یونیورسٹیوں نے واجبات میں مزید اضافہ کیا ہے مگر طلباء کے بار بار اصرار کے باوجود ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اسکالرشپس کی پالیسی کئی سالوں سے  ہنوز برقرار ہے لہذا بلوچ طلباء کونسلیں مشترکہ طور پر یہ مطالبہ کرتی ہیں کہ
ڈسٹرکٹ وائز میرٹ سسٹم یقینی بنایا جائے
آن لائن ایپلیکیشن سسٹم پر عمل درآمد ہو
اسکالرشپس میں اضافہ کیا جائے
نااہل سیکرٹری کالجز کو برطرف کیا جائے
اگر یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو بلوچ طلباء کونسلیں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گی