|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بی اے پی کے مرکزی آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ جلد پارٹی کا اجلاس طلب کر کے پارٹی انتخابات کرائے، انہوں نے کہا ہے کہ الحمد اللہ تین سال کے دوران بحیثیت پارٹی صدر بہترطریقے سے ذمہ داریاں ادا کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج سے پارٹی صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا ،انہوں نے کہا ہے کہ جھے پارٹی کا پہلا صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، میں نے پارٹی کو جمہوری انداز میں چلایا اور تمام ممبران کو اظہار رائے کی آزادی دی ، کسی پارٹی سے اس طرح کی جمہوری روایات نہیں ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ پارٹی کو جمہوری انداز میں چلایا جائے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی مزید ترقی کرے گا ،آنے والی قیادت اس کی بنیادوں کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا