کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے رات گئے ذاتی طور پر ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ہفتہ کی رات گئے ناراض اراکین اسمبلی کے گھر گئے ۔
جہاں انہوں نے ناراض اسمبلی ارکان سے ملاقات کر کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل سنے۔ وزیر اعلی کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔