|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2021

اسلام آباد/کوئٹہ : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر عارف علوی نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد نے کوئٹہ چیمبرآف کامرس کے صدر فدا حسین دشتی،نائب صدر محمدایوب،سابق صدر سردارموسیٰ خان کاکڑ،حاجی اختر کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔وفد نے صدر مملکت کو اپنے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔
صدر مملکت نے وفد کو اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے کیے جانے والی اصلاحات سے نتائج برآمد ہوئے،پاکستان کی کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں 136 سے 108 ویں پوزیشن کی بہتری آئی۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت کاروبا ر اور انڈسٹری کی سہولت اور استحکام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، حکومت نے تاجر برادری اور معاشرے کے کمزور طبقات کو کورونا کے دوران ریلیف فراہم کی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کے فروغ کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔