|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لیے سجاول میں ہونے والی کھلی کچہری جھگڑے کی نذر ہوگئی۔

سجاول میں کھلی کچہری اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جب مراد چانڈیو نامی شخص نے شکایت کرتے ہوئےکہا کہ سیکرٹری کہتا ہےکہ سارا فنڈز رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی کو دینا پڑتا ہے، اس لیے آپ کےکام نہیں ہو سکتے ۔

اس بات پر پیپلزپارٹی میں شامل شیرازی برادران کے حامیوں اور دوسرے گروپ کے افراد نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا اور لاتوں اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

ہنگامہ آرائی پر کھلی کچہری میں موجود ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری ،صوبائی مشیر رسول بخش چانڈیو سمیت تمام مہمان تقریب سے چلے گئے ۔