|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

کوئٹہ: طویل عرصے کے بعد مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکٹری جنرل حافظ محمد موسی حافظ احمد شاہ شاکر حافظ نبیل احمد کاکڑ محمد یوسف صدیق اللہ زندانی عمران کاکڑحافظ مقصودشاہ عبدالحکیم بائی رفیع اللہ بڑیچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلبا اسلام پاکستان کا مرکزی مجلس کا اجلاس خوش آئند ہے اس سے جے ٹی ائی کے فعالیت میں کارگر ثابت ہو گی۔

ان ہو نے مزید کہا کہ جمعیت طلبااسلام ایک ملک گیر سٹوڈنٹس فیڈریشن ہے جوھرفورم پر طلبہ کے بھرپور نمائندگی کرتا آرہاہے ان ہو اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت طلبااسلام کی بنیاد رکھی عصری اداروں کے طلبہ کیلئے ہے لیکن بدقسمتی سے آج جمعیت طلبااسلام عصری اداروں میں نہ ہونے کی برابر ہے انہوںنے کہاکہ وہ جمعیت طلبا اسلام صدر تھا وہ عصری اداروں سے تھاجس طرح اس نے جمعیت طلبااسلام پر اپنا جان قربان کیا۔

وہاں اس نے ہمیں یہ سبق دیا کہ حالات کچھ بھی ہو اپنے نظریات کا سودا نہیں کرنا چاہیے جمعیت طلبااسلام مسٹر ملا کی تفریق کی کو ختم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکی ہے