کوئٹہ: اے آئی جی پولیس سجاد حیدر ترین، ریجنل ڈائریکٹر وفاقی وزارت انسانی حقوق دانیال سرور خان و دیگر نے کہا ہے کہ زینب الرٹ ایپ سے متعلق آگاہی فراہم ہونے سے اس کے استعمال میں اضافہ ہوگا جس سے کمسن بچوں کی جانیں محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، ہیومن رائٹس پوری دنیا میں انتائی اہمیت کا حامل موضوع ہے۔
وفاقی وزارت انسانی حقوق کا تربیتی سیشن پولیس افسران کیلئے انتہائی اہم ہے زینب الرٹ ایپ سے متعلق آگاہی سے اس ایپ کے استعمال اور بچوں کی جانیں محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام کوئٹہ میں پولیس افسران کیلئے زینب الرٹ ایپ اور ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ سی پی او آفس میں منعقدہ تربیتی سیشن میں اے آئی جی پولیس (لیگل) سجاد حیدر ترین، ایس پی صدر قاضی علی رضا، ایس پی سٹی محمد شوکت، ایس پی محمد ندیم و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر وفاقی وزارت انسانی حقوق دانیال سرور خان نے شرکاء کو وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ رینجل ڈائریکٹریٹ نے بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ملزمان کی گرفتاریوں، متاثرین تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اے آئی جی پولیس سجاد حیدر ترین نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت انسانی حقوق کا تربیتی سیشن پولیس افسران کیلئے انتہائی اہم ہے آج کے دور میں ہیومن رائٹس پوری دنیا میں انتائی اہمیت کا حامل ہے۔انسانی حقوق سے متعلق آگاہی کا فقدان واضح ہے۔
انہوں نے وفاقی وزارت انسانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ افسران کو زینب الرٹ ایپ سے متعلق آگاہی سے اس کے استعمال اور بچوں کی جانیں محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، سجاد حیدر ترین نے کہا کہ زینب الرٹ ایپ سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کرے تو بچوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، تربیتی سیشن کے دوران وفاقی وزارت انسانی حقوق کی ڈپٹی ڈائریکٹر ربیعہ مظہر، ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب منگریو نے شرکاء کو زینب الرٹ ایپ اور ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 سے متعلق بریفننگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق عبدالوہاب حسنی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل اکبر، ڈیٹا ایڈمنسٹریٹر محمد شعیب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزارت انسانی حقوق کے ریجنل ڈائریکٹر نے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔