|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

ڈیرہ بگٹی:  سغاری میں نواب میر عالی بگٹی سے مختلف بگٹی قبائل کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے. واضح رہے کہ نواب محمد میر عالی بگٹی دو سال بعد ڈیرہ بگٹی آئے ہوئے ہیں, ضلع ڈیرہ بگٹی اور دوسرے اضلاع سے لوگ ان سے بدستور ملنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ دن بگٹی قوم کا ذیلی شاخ مرہٹہ قوم نے بڑی تعداد میں اپنے سفید ریشوں کے ساتھ نواب محمد میر عالی بگٹی سے ملاقات کی اور مسائل بیان کیئے.مرہٹہ قوم کے سفید ریشوں کے کہنا تھا کہ ان کے قوم کو گزشتہ ادوار ہر لحاظ سے پسماندہ رکھا گیا ہے۔

انھیں سرکاری نوکریوں اور دیگر مراعات کے تقسیم میں یکسر محروم رکھا گیا ہے. مرہٹہ قوم نے نواب محمد میر عالی بگٹی سے اپیل کی وہ مستقل طور پر ڈیرہ بگٹی میں قیام کریں تاکہ ان کے ساتھ ہونے والے محرومیوں کا ازالہ ہو سکے.اس موقع پر نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ وہ قوم کے ہر قبیلے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں