ہرنائی: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نےکا زلزلے سے متاثرہ ضلع ہرنائی کا فضائی جائزہ زلزلہ سے کمزور مکانات، بچوں اور خواتین کا زیادہ نقصان ہوا۔ چیف سیکرٹری
صوبائی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے ائیر ایمبولینسز کے ذریعے شدید زخمیوں کی ہرنائی سے کوئٹہ منتقلی کے لئے آپریشن کا آغاز صبح ہی سے کردیا گیا،
سول سنڈیمن اسپتال ، بی ایم سی اور ٹراما سینٹر اور متصل اضلاع کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔زلزلے سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کو زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرنے اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت.محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔عمومی حالات کنٹرول میں ہے۔ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت