|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ زلزلے میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

زلزلے سے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی۔