پسنی : جیونی سے لیکر اورماڈہ تک ٹرالر کی سمندری حیات کی نسل کشی برقرار، محکمہ فشریز کی جانب ٹرالروں کی روک تھام کے وعوے دھرے کے دبرے رہ گئے، کل اورماڈہ کے سمندری حدود میں ڈوبے ہوئے گجہ وائر نٹ لانچ نے محکمہ فشریز کے ذمہ داروں کی جانب نام نہاد کاروائیوں کا بھانڈا پھوڈ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے جیونی کے ماہیگیر سمندر ی حدود میں غیر قانونی فشنگ و ٹرالروں کے حوالے شکایتوں کے ساتھ سراپا احتجاج ہیں اور ساتھ ہی گزشتہ دنوں اورمارہ کے سمندری حدود میں ایک ٹرالر ڈوب گیا ہے۔
جس میں سوار افراد کو مقامی ماہیگیروں نے پچا لیا ہے اور ساتھ ہی کل پسنی کے حدود میں دو ٹرالروں کو دھر لیا گیا ہے مگر اس کے باوجود یہ کاروائی آٹے میں نمک کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ مکران کے ساحلی حدود میں دہائیوں سے مکران کا ساحل ٹرالر مافیا کا گڈھ بن چکا ہے جسکی وجہ سے مقامی ماہیگیر نان شبینہ کا محتاج ہیں۔ واضع رہے گزشتہ مہینے مولانا ہدایت الرحمن سمیت سْر بندن کے مقامی ماہیگیروں نے ٹرالر مافیہ سے تنگ آکر 72 گھنٹے تک کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیدیا ہے جس کے نتیجے میں 72 گھنٹے بعد مشیر فشریز نے آکر ان سے مزاکرات کی باوجود کہ مکران کے تمام تر ساحلی پٹی پر سندھ کے ٹرالروں کا راج جوں کا تو اب بھی برقرار ہے۔
اس وقت پورے ضلع گوادر میں گزشتہ مہینے میں جن تین بڑے مسئلوں کے سلسلے میں احتجاج کیا جارہا ہے ان میں سے ایک بڑا مسئلہ ٹرالروں کے ذریعے ماہی گیری کا ہے۔ گوادر ضلع بھر کے ماہی گیر ٹرالروں کے ذریعے ماہی گیری کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف بلوچستان کے سمندری حدود میں ماہی گیری کرتے ہیں بلکہ وہ جال استعمال کرتے ہیں جن پر بلوچستان حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ نہ صرف سندھ کے ٹرالروں کو بلوچستان کے سمندری حدود میں ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت ماہی گیری کی اجازت دی گئی ہے۔
بلکہ سندھ کے ٹرالر بھی یہاں آرہے ہیں۔ ان کے مطابق سندھ کے 300 سے زاہد ٹرالر بلوچستان کی سمندری حدود میں ٹرالنگ کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایسے جال ہیں جو کہ مچھلیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔‘ واضع رہے کہ مقامی ماہیگیر اپنے احتجاجوں میں بارہار دست بستہ فریاد کرتے ہیں کہ جب جیونی سے لیکر اورماڑہ تک کے لوگوں کا ذریعہ معاش اور روزگار ختم ہوگا تو پھر یہ لوگ کہاں جائیں گے۔ماہیگیر اکثر شکایت کرتے رہتے ہیں کہ سندھ کے ٹرالروں کی یلغار سے گوادر کے ماہی گیر معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیر قانونی فشنگ میں ملوث سنھ ٹرالروں پر ہمیشہ کے لیئے فوری پابندی عا ئد کی جائے۔