کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضلع قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوڈی کار پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی، لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردی گئی ہیں، جب کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔