|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2021

خضدار: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری نے خضدار میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ قادریہ کھٹان میں ’’تاجدار ختم نبوت‘‘ و شہداء میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں لبرل اِ زم اور کمیونزم کا خاتمہ ہورہاہے پاکستان کے حالات بدل رہے ہیں اور یہ ملک اسلام کا گہوارہ بن کر رہیگا پاکستان میں اسلام کے خلاف کسی بھی قانون کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ، آئین پاکستان کو ہمارے اکابرین نے بنایا۔

جس میں قادیانیت کو کافر دیکر نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری دنیاء کے مسلمانوں پر احسانِ عظیم کردیا آج بھی ہم ذوالفقار علی بھٹو کو اس لیئے یاد کرتے ہیں کہ انہوںنے 73کے آئین کے مسودے پر دستخط کردیا تھا ۔،ہم آقائے دو جہاں پیارے نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں ، اس ملک میں اسلام کی عزت و ناموس کی خاطر ہم نے قربانیاں دی ہیں ، چار سو جنازے ایک ساتھ اٹھائے ہیں آج بھی ہم اسی سفر پر گامزن ہیں اور ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، بلوچستان میں عوام کی بد حالی غربت اور بے بسی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہاں سے قدرتی گیس اور سونا نکلتا ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان کے عوام محرومیت کا شکار ہیں اب عوام کو ان کا حقوق ہر صورت میں ملنا چاہیے اور ہم اسی لئے تحریک چلارہے ہیں کہ عوام کو ان کا حق ملے اور ملک میں ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کو تحفظ ملے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دینی مدرسے کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کانفرنس سے پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ رکن مرکزی شوریٰ کونسل نجیب اللہ زہری پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے جنرل سیکریٹری حافظ گل حسن قادری علامہ سید شجاع الحق شاہ علامہ مفتی عبیداللہ حسینی علامہ محمد جان قاسمی علامہ محمد قاسم قاسمی علامہ خیر محمد و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا ۔

مدرسہ جامعہ اسلامیہ قادریہ کھٹان خضدا رسے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آج تک پاکستان کے خلاف بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور آئین پر عملداری کی بات کی اس کے باوجود ہمیں کیونکر دیوار سے لگایا جارہاہے اور ہمارے علمائے مشائخ کو گرفتار کیا جارہاہے ۔ہمار مقصد ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دینا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کا تحفظ دیناہم پر فرض ہے اور یہ ہمیشہ نبہاتے رہیں گے اس پاداش میں اگر ہمیں شہادتوں اور مصائب سے گزرنا پڑے تو اس کی پرواہ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں لبرل ازم اور کمیونزم کو ازمایا گیا لیکن انہوںنے پاکستان کے نہ حالات کو بہتر بناسکے اور نہ ہی پاکستان کی سمت درست کرسکے اب وقت ہے کہ اسلام کے شدیدائیوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کو موقع دیا جائے ۔