|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2021

کوئٹہ :گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کی ملاقات. کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے. ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کلیدی کردار ہے.گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہوا. یہ ہماری شاندار قومی اقدار و روایات ہیں جسکی بنیاد پر ہم مشکل کی ہر گھڑی میں ایک بن جاتے ہیں. حالیہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے امداد وبحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لانی ہوگی.  زلزلہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ امدادی سامان اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان حالیہ زلزلہ سے بخوبی آگاہ ہونے کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کیں. گورنر بلوچستان نے چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا