|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2021

کوئٹہ:  بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے میر ظہور احمد بلیدی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بی اے پی کے ناراض ارکان کی جانب سے ظہور بلیدی پارلمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے نئے پارلمانی لیڈر کے لئے باضابطہ آج اسمبلی میں درخواست دی جائے گی۔نئے پارلیمانی لیڈر کے لئے پہلے اکبر آسکانی کا نام سامنے آیا تاہم اکبر آسکانی کی معذرت بعد ظہور بلیدی پر اتفاق کرلیا گیا ہے