|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس فورس کی گاڑی پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں پولیس فورس کے جوانوں نے ہمیشہ دشمن کے مذموم مقاصد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہے پولیس فورس کی گاڑی پر دھماکہ انتہای بزدلانہ عمل ہے پولیس فورس کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

بلوچستان کے امن کو خراب کرنے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیںپولیس فورس کے جوانوں نے ہمیشہ دشمن کے مذموم مقاصد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پولیس فورس کی گاڑی پر بم دھماکے میں شھید ہونے والے پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔دھماکے میں زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی۔