|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و حرفت محمد خان طور  کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک۔اجلاس کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ ۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ نے ادارہ ترقیات گوادر کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی ۔حالیہ بارشوں سے سوڈیم اور شادی کور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ھوگیا ہے۔اجلاس کو بریفنگ۔آنکارکور میں بھی بارشوں سے ڈیم بھر گیا ہے اس ڈیم سے پشکان اور گنز جیوانی کے علاقے کو پانی فراہم کیا جائے گا۔سورڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم سے گوادر تک پانی کی پائپ لائن کی تنصیب کے بعد گوادر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان،ایکسین پی ایچ ای راحیل بگٹی
محکمہ روڈ اور بلڈنگ حکام بھی شریک اجلاس میں گوادر اولڈ سٹی کی ٹاؤن پلاننگ، نکاسی آب، سڑکوں کی پختگی اور پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ گوادر نکاسی آب اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح میں شامل کریں ۔وزیراعلی کی ہدایت۔

وزیر اعلی کی جانب سے اجلاس میں گوادر اولڈ سٹی کے مسائل پر غور کرنے اور گوادر اولڈ سٹی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔گوادراولڈسٹی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کردیا گیا ہے۔گوادر جنت بازار اور شاہی بازار کو جدید خطوط پر استوار کر کے حقیقی روپ میں لائیں گے۔گوادر میں تمام منصوبوں پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ڈی جیڈا عطاء اللہ جوگازئی نے جیڈا کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفگ دی۔