|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2021

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری حق الزام تراشی سے گریز کرناچاہیے ،کوئی رکن لاپتہ نہیں ایم پی اے ہاسٹل خالی ہے سب اپنے گھروں میں ہونگے ،ایم پی اے ہاسٹل خالی ہے تو کیا ہم الزام لگادیں کہ اپوزیشن ارکان لاپتہ ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ کوئی رکن لاپتہ نہیں ایم پی اے ہاسٹل خالی ہے سب اپنے گھروں میں ہونگے الزام ترشی کسی کو نہیں کرنا چاہئے تحریک جمہوری حق ہے۔جمہوری وطن پارٹی بی اے پی کے اتحادی ہیں رہیںگے ۔

اگر تحریک عدم اعتماد جام کمال کیخلاف آتا ہے تو آگئے کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے کرینگے۔ایم پی اے ہاسٹل میں کوئی نہیں ہے کیا ہم بھی الزام لگادیں کہ اپوزیشن لاپتہ ہے۔؟صوبائی وزیر بلدیات گہرام بگٹی نے کہاکہ ویسے ہی ایم پی اے ہاسٹل آئے تھے مگر یہاں تو کوئی بھی نہیں ہے ۔