|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

چاغی: یونین کونسل آمری کے علاقے اوکی میں فائرنگ دو افراد جاں بحق ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کے قریب دالبندین کے علاقے یونین کونسل آمری میں فائرنگ سے جان محمد،اور فقیر محمد جان بحق ہوگئے تھے۔

دونوں کا تعلق اوکی سے ہیں تاہم لیویز فورس اور کیو آر ایف ٹیم نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کخلاف مختلف علاقوں میں ناکہ لگا کر کاروائی شروع کی ہے تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دیئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید کاروائی جاری ہے تاکہ انھیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔